صدر مملکت احمدی نژاد نے تہران میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات میں کہا کہ مختلف میدانوں میں دونوں ملکوں کا موقف مشترک اور ایک دوسرے سے قریب ہے صدرمملکت نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہيں ہے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عمان کے ساتھ تمام میدانوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے ۔ صدر مملکت نے علاقے کے مسائل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فلسطین کو علاقے اور دنیا کا تقدیر ساز مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اگر عرب ممالک صہیونی ریاست پر فلسطین کے مظلوم عوام پر مظالم بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالیں تو تمام مسائل حل ہوجائيں گے۔ ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا کہ صہیونی ریاست جو کر رہی ہے وہ اس کی طاقت کی علامت نہیں ہے، انتہا پسندی کمزوری کی علامت ہے اور اگر اس کے مقابلے میں مزاحمت کی جائے تو جلد ہی اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ اس موقع پر عمان کے وزیر خارجہ نے ایران اور عمان کے درمیان زیادہ سے زیادہ دوجانبہ اور چند جانبہ تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی لحاظ سے بھی علاقے میں اسٹریٹیجک کردار کا حامل ہے اور وہ مشرق وسطی اور ایشیائی ملکوں کے درمیان رابطہ پل کا کام کر سکتا ہے۔
18 مارچ 2010 - 20:30
News ID: 175887
اسلامی جمہوریہ کے صدر ڈاکٹراحمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران اور عمان کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے۔